24 نومبر 2011 - 20:30

یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدر عبداللہ صالح کے حامی فوجیوں نے فائرنگ کر کے پانچ مظاہرین کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدر عبداللہ صالح کے حامی فوجیوں نے فائرنگ کر کے پانچ مظاہرین کو ہلاک کر دیا ہے۔ یمنی عوام خلیجی تعاون کونسل کے معاہدے کے خلاف احتجاج کررہے تھے یمنی عوام کا کہنا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کا معاہدہ امریکی سازش اور مکر و فریب کا حصہ ہے اور خلیجی عرب حکمراں  امریکی آلہ کار ہیں۔ واضح رہے کہ صدر صالح نے بدھ کو سعودی عرب میں یمن کے پڑوسی چھ خلیجی ممالک کی کوششوں سے تیار کیے گئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق وہ اپنے اختیارات نائب صدر کو منتقل کر دیں گے۔ لیکن یمنی عوام اس معاہدے کے سراسر خلاف ہیں ۔........

/169